چین ، کئی صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان

بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے اور طوفان کی بھی پیشنگوئی شہری سیلاب اور طوفان سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں،مقامی حکام

ہفتہ 24 جون 2017 15:47

چین ، کئی صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ چند روز تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سیچوان ، چانگ کنگ ، گوانگ ژی ، گائی ژو، ہنان ، ہیوبی ، انہوئی، ینان ، ژی جیانگ اور جیانگ ژی میں اتوار کو موسلادھار بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں 200ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے اور طوفان کا بھی امکان ہے ۔

مقامی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان، سیلاب اورمٹی کے تودوں سے بچنے کیلئے گھروں سے باہر نکلتے وقت حفاظتی اقدامات کریں اور ضرورت سے زیادہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :