چین ،دو صوبوں میں سیلاب اور طوفان نے تباہی مچا دی

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث2بچے ہلاک ،لاکھوں متاثر 00افراد بے گھر ،46مکانات لینڈسلائیڈنگ میں دب گئے 24600ہیکٹر رقبے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،بارش مزیدپانچ روز جاری رہے گی

ہفتہ 24 جون 2017 15:47

چین ،دو صوبوں میں سیلاب اور طوفان نے تباہی مچا دی
چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) چین کے مرکزی صوبے ہنان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے ہلاک جبکہ 466500افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ۔شدید بارشوں کے باعث علاقے میں تمام سیاحتی مقامات بند کر دیے گئے ہین جبکہ صوبے میں 24600ہیکٹر رقبے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ہلاک ہونے والے 2بچوں کا تعلق یانگ شن کائونٹی سے بتایا گیا ہے ۔

دونوں کی عمریں 7سال اور5سال بتائی گئی ہیں ،صوبہ ہنان میں 107میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ موسلا دھار بارش کے باعث9100افراد بے گھر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا ۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 141افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 46مکان تودا گرنے کے باعث دب گئے ۔

تودے گرنے کا یہ عمل تبتاور کیانگ کے خود مختار پہاڑی علاقے میں ہوا جس سے ایک گائوں کے 46گھر تودوں میں دب گئے ۔ تودے گرنے کے باعث ایک دریا کا 2 کلومیٹر کا علاقہ بھی دب گیا جبکہ 1600میٹر سڑک بھی بند ہوگئی ۔ صوبائی حکومت نے علاقے میں ریلیف کا کام کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر کاروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کے 300اہلکار موقع پر پہنچ کر امدای کاموں میں مصروف ہیں ۔