لاری اڈا چکوال میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کو آہنی مکے سے شدید زخمی کر دیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 16:18

لاری اڈا چکوال میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کو آہنی مکے سے شدید زخمی ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لاری اڈا چکوال میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کو آہنی مکے سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ مشتاق حسین ولد ملک فیروز ساکن تھوہا بہادر نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی خیل ٹرانسپورٹ پر منیجر ہے ملزم امجد نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ حملہ آور ہوکر آہنی مکے سے اسے ناحق مضروب کیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد حسین نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ادھر امجد ولد غلام حسین ساکن کرڑ نے نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ مسلم کوچ ٹرانسپورٹ کا منیجر ہے شادی خیل کے منیجر مشتاق اور اس کے بھتیجے امیر حسین منیجر ظفر نے سڑک بند کر دی اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان مسلح پستول تھے۔ پولیس نے دونوں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :