سندھ ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھالیا

ہفتہ 24 جون 2017 16:51

سندھ ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھالیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نئے ججوں سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس رشید احمد سومرو، جسٹس ارشد حسین اور جسٹس محمد سلیم جیسر شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلا شریک تھے۔سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 35 ہے جن میں 30 جج مستقل جبکہ 5 ایڈیشنل جج ہیں۔

متعلقہ عنوان :