ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کوئٹہ اور پاراچنارمیں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 24 جون 2017 17:10

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کوئٹہ اور پاراچنارمیں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کوئٹہ اور پاراچنارمیں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قراردادمیں کہاگیا ہے کہ’’ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کوئٹہ اور پارا چنار کے مقامات پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت بھی کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ بھی کرتا ہے کہ زخمیوں کا علاج حکومتی خرچے پر کروایا جائے۔ ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘‘۔