کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 17:12

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں منعقد ہوگا جہاں گورنر سندھ ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ،مختلف ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد کے مطابق نماز عید کے اجتماع کی تیاری جاری ہے،اسلامی ملکوں کے پرچم لگا نے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی مکمل کئے جارہے ہیں پولو گرائونڈ میںنماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی امامت کے فرائض مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :