جیسن روئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر آئوٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 24 جون 2017 17:44

جیسن روئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر آئوٹ ہونے ..
ٹائونٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر آئوٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

ٹائونٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جیسن روئے کو فیلڈ میں رکاوٹ بننے کے سبب ایمپائرز نے آئوٹ قرار دے دیا، روئے 67 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کے خلاف پروٹیز ٹیم کی اپیل پر فیلڈ ایمپائرز نے تھرڈ ایمپائر سے مشاورت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ انگلش ٹیم ایمپائرز کے اس فیصلے سے خوش نہیں دکھائی دی۔ واضح رہے کہ اس میچ میں انگلش ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد پروٹیز کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :