سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،ہائیکورٹ میں 30 مستقل ججوں اور 5 ایڈیشنل ججوں سمیت ججوں کی تعداد 35ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کیلئے تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا جس میں تین ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ایڈیشنل ججوں سے حلف لیا۔مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس ارشد حسین ،جسٹس رشید احمد سومرو اور جسٹس محمد سلیم جیسر شامل ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 35 ہے جس میں سے اس وقت 30 جج مستقل اور 5 ایڈیشنل جج ہیں۔ تقریب حلف برداری ہفتے کی صبح سندھ ہائیکورٹ میں منعقد کی گئی تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججوں،ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پاکستان بار ایسوسی ایشن،سندھ ہائیکورٹ بار،کراچی اور ملیر بار کے نمایندوں ،وکلا اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :