سلطان کے نام ایک اور ایوارڈ

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

سلطان کے نام ایک اور ایوارڈ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم سلطان 2016 کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی جسے مداحوں سمیت تجزیہ کاروں کی بھی خوب داد موصول ہوئی، اب اس فلم کو چین کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم سلطان نے 20ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا تھا، ان کے ہمراہ انوشکا شرما نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا۔اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں، شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حصہ بننے میں بیحد فخر محسوس کررہا ہوں،سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ اس وقت سینما گھروں میں پیش کی جاچکی ہے، جسے ملا جھلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :