رنگ برنگی مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

بندو خان سوئیٹس پروڈکشن یونٹ سے 4 من ایکسپائر کھویا برآمد، یونٹ سیل ، سامان تلف کیکس اینڈ بیکس کو 5 لاکھ، شیزان بیکرز کو 2 لاکھ جبکہ بٹ سوئیٹس کو 1 لاکھ جرمانہ، جاوید سوئیٹس سیل فیصل آباد میں 5، ملتان میں 2، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں ایک ایک ، راولپنڈی میں 3یونٹس سیل

ہفتہ 24 جون 2017 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) رنگ برنگی مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میںڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بندو خان سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائر اجزائ کے استعمال پر سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ یونٹ سے 4 من ایکسپائر کھویا برآمد ہوا جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

مزید کاروائیوں میں کیکس اینڈ بیکس کو 5 لاکھ، شیزان بیکرز کو 2 لاکھ جبکہ بٹ سوئیٹس کو 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔حافظ سوئیٹس اور رائل سوئیٹس کو 50 ہزار فی کس جرمانہ، جاوید سوئیٹس بھی سیل کر دیے گئے۔شیخوپورہ کی معروف المدینہ، ملتان کی دربار شیریں لذیذہ اور عمران بیکرز سیل،فیصل آباد میں آئیڈیل، اعلی من و سلوی، الجنت، امیریہ اور فیصل سوئیٹس ،گوجرانوالہ میں شاہد سوئیٹس سیل، 6 یونٹس کو 3 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جندیلاروڈ شیخوپورہ پر واقع سوئٹس مہل بیکرزپروڈکشن یونٹ،مین ملتان روڈ پر حافظ سوئٹس پروڈکشن یونٹ،گلبرگ میں شیزان پروڈکشن یونٹ،سبززار میں روئل بیکرز اینڈ سوئٹس،لکشمی چوک پربٹ سوئٹس اینڈ بیکرز،اللہ ہو گول چکرجوہر ٹائون میں فریش انم بیکرز یونٹ،بھوتیاںچوک پر مالمو سوئٹس اینڈ بیکرز، جوہر ٹائون میں بٹ سوئٹس اینڈ بیکرز،نشتر ٹائون میں بشارت بیکری،کریس بیکری،ریاض بیکری،مکی فوڈز،بیگم کوٹ شاہدرہ روڈ پرصوفی سوئٹس اینڈ بیکرز،بلال سوئٹس اینڈ بیکرز،جوہر ٹائون میں زاکر تکہ فیملی ریسٹورنٹ،پی آئی اے روڈ پر ڈوسے سوئٹس اینڈ بیکرز،سمن آبادمیں نیو کشمیر بیکرز،ہربنس پورہ میںراحت بیکرزاورمیری ڈون سوئٹس اینڈ بیکرز اور کھوکھر روڈ بادامی باغ میںچراغ دین سوئٹس اینڈ بیکرزکومضر صحت کیمیکل اوررنگوں کے استعمال،دودھ اور کھوئے کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے، کیک تیار کرنے کے لئے ناقص انڈوں اورکریم کے استعمال، فریزر میں اشیاء کو بے ترتیب رکھنے،اشیاء خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے،گندے اور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خوردونوش کو محفوظ کرنے اور پانی جمع ہونے،میٹھائی پر مکھیوں کی بھر مار،واشنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ورکرز کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے اور کام کے دوران سر کو نہ ڈھانپ کر رکھنے پرکاروائیاں کی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل لائسنسنگ ٹیم نے حافظ جی ِملک شاپ،بٹ سوئٹس اینڈ شاہی ناشتہ،پولٹری فوم،کشمیر جنرل سٹور اورحاجی سٹور ،غوثیہ ملک شاپ،آصف پولٹری شاپ،شہنشاہی دہی بھلے،بی ایف سی،دئتہ چکن سنٹر اور سجاد مٹن شاپ کو فوری لائسنس بنوانے کے وارننگ جاری کیے گئے۔جن یونٹس کو سیل کرنے کے بعد ڈی سیل کیا گیا ہے ان کو 24 گھنٹے بعد دوبارہ چیک کیا جائے گا اور کسی بھی کمی کی صورت ان کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :