پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

ہفتہ 24 جون 2017 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، پنجاب کے قائمقام گورنررانا محمد اقبال خاں نے صوبائی وزیر سے ان کے عہدے کا حلف لیا -قبل ازیں سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب عاصم اقبال نے صوبائی وزیر کی تقرری کا حکم نامہ پڑ ھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ میں وزراء کی تعداد 34ہوگئی ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پرُوقار تقریب میں صوبائی وزیر کے اہل خانہ ، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،شیخ علائولدین، ارکان اسمبلی افضل کھوکھر،سجاد گجر ،صوبائی سیکرٹریزاور اعلیٰ افسران نے شرکت کی - قا ئمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے ڈاکٹرمختار احمد بھرت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :