ایم پی اے مجیدخان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکرسے ٹریفک پولیس آفیسر کی شہادت ، تین دن بعد نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر در ج ہونے پر جماعت اسلامی کی شدید مذمت

ہفتہ 24 جون 2017 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں پشتونخواہ میپ کے ایم پی اے مجیدخان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکرسے جی پی ا وچوک پر ٹریفک پر مامور پولیس آفیسر حاجی عطاء اللہ کوبے دردی سے شہید کرنے اور پھر3دن منظر سے غائب ہونے،نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آرکاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی دردناک ظالمانہ دل خراش واقعہ،سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے کہ ایک تو موصوف گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا اوراس کے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد نے بھی انہیں نہ اشارہ کیا اور نہ ہی روکھنے وگاڑی آہستہ کرنے کابتایا اور پھر وزیر موصوف بھی 4دن منظر سے غائب رہے واقعہ کی سی سی ٹی پوٹیج سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے وزیر موصوف بھی منظر عام پر آیا اور جرم قبول کر نے کا ارتکاب کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

وزیر موصوف کی صرف گرفتاری مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی مظلوم خاندان پر دبائوڈال کر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے اس قسم کے ظالمانہ واقعات کی روک تھام حکومت کو بغیر کسی دبائو کے اقداما ت کرنا چاہیے حکومت وزیر موصوف کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے قرارواقعی عبرت ناک سزادیں اور مظلوم ٹریفک پولیس اہلکار حاجی عطاء اللہ کے لواحقین کوحقیقی انصاف فراہم کریں ۔

پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں پر دبائو ڈالنے سے اس قسم کے واقعات مزید بڑ ھ سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر موصوف کو کھڑی سزادی جائیں اورعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کا اپنے ووٹرزپر مظالم کا راستہ روکھا جائیں ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنی سپیڈگاڑی چلانا اور سامنے روٹ کے درمیا ن کھڑے ٹریفک پولیس کیلئے بلکل گاڑی سلو وآہستہ تک نہ کرنا زیادتی ہے ایسالگتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوا رافراداپنے حوش وحواس میں نہیں تھے۔

ایم پی اے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیں اورخود کو قانون سے بالاتر سمجھے ۔وزیر موصوف کا یہ حرکت کسی طور پر بھی قابل معافی نہیں انہیں قانون کے مطابق قرارواقعی سزادیکر مظلوم ومقتول کی دادرسی کی جائیں۔عوام دوست قوتیں ٹریفک پولیس اہلکار کو انصاف فراہم کرنے کیلئے آوازبلند کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے نارواظالمانہ دل خراش واقعات کا راستہ روکھا جاسکیں جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اور ہر قسم کے ظلم کے خلاف ہے ۔