پاسبان نے لانڈھی جیل سے مزید 24قیدیوں کو رہا ئی دلوادی

ہفتہ 24 جون 2017 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاسبان نے جرمانوں کی عدم ادائیگی پرمزید 24 قیدیوں کو رہائی دلوادی ۔پاسبان کراچی کے صدر نے عبدالحاکم قائدجیل سپرینیڈنٹ لالہ عبدالخالق سے ملاقات کی اور لانڈھی جیل قیدان قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانوں کی رقم کی ادائیگی کی۔عبدالحاکم قائد نے قیدیوں کی رہائی کیلئے مخیر حضرات کے تعاون پربھی ان کا شکریہ اداکیا ۔

رہائی پانے والے قیدی عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے ۔ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ان قیدیوں کی رہائی کیلئے کوشش کرنے والے ذمہ داران کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اللہ کے حکم کے مطابق گردن پھنسے لوگوں کو رہائی دلوانے پر بہترین اجر کے مستحق ہیں۔الطاف شکور نے کہا کہ پاسبان اس سے قبل سینکڑوں قیدیوں کو رہائی دلوا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سرفراز ولد محمد اسلم ،محمد فرحان ولد دلشاد ،عاصم ولد قیوم ،شہریار ولد حنیف ،آصف ولد محمد یوسف ،عبدالخالق ولد عبدالصمد ،ارشد محمود ولد محمد اشرف ،بوبی ولد لیاقت علی ،سید ذیشان ولد سید ابرار ،مبشر علی ولد عبدالغنی ،عمران احمد ولد خیل احمد ،اخلاق خان ولد خوجہ خان ،عظیم خان ولد خان محمد ،عدیل خان ولد ناصر خان ،ایاز بلوچ ولد عبداللہ ،فیصل ولد عالم خان ،محمد سلیم ولد لعل محمد ظفر علی ولد غلام محمود ،فہد احمد ولد شمیم احمد ،محمد عمران ولد عبدالغفار،سکندر علی ولد محمد اسلم ،اسحا ق ولد نور محمد ،کاشف ولد نور ،فیصل ولد محمد یونس شامل ہیں۔ رہا ہونیوالے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ نے پاسبان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :