سرگودھا بائی پاس روڈ پر غیر قانونی طور پر ڈرموں میں ڈیزل لوڈ کرنے پر ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 18:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سرگودھا بائی پاس روڈ پر غیر قانونی طور پر ڈرموں میں ڈیزل لوڈ کرنے پر پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیور گرفتار اور منی ٹرک قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس بھون کے اے ایس آئی عامر علی نے استغاثہ دیا کہ منی ٹرک جس کو منور ولد سعید ساکن بھکر اس نے ٹرک میں ڈرم رکھے ہوئے تھے اور ڈرموں میں1390لیٹر ڈیزل غیر قانونی طور پرلوڈ کیا ہوا تھا کوئی ثبو ت اور اجازت نامہ نہ پیش کر سکا جس کے نتیجہ میں صدر پولیس کے اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :