عدالت نے اعتکاف میں بیٹھے شخص کا موبائل چوری کرنیوالے ملزم کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

عدالت نے اعتکاف میں بیٹھے شخص کا موبائل چوری کرنیوالے ملزم کو جیل بھیج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی نے تھانہ گلشن اقبال کے علاقے کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے شخص کا سامان چوری کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر کو عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کے لئے جیل بھیج دیا ملزم کو ہفتے کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالت نے جیل روانہ کردیا ملزم کی گرفتار ی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے عمل میں آئی تھی جس میں ملزم کو موبائل فون چوری کرتے ہوئے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :