چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاواپڈا ٹائون ،جوہر ٹائون کی اوپن مارکیٹوں کا طویل دورہ ،قیمتوں ،اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا گیا
ہائپر سٹار ، ایمپوریم مال کو 50ہزار روپے جرمانہ ،منافع خوری کرنیوالے دیگر 15افراد کوبھی جرمانے،2کیخلاف مقدمہ درج کسی کو بھی اپنے نرخ مقرر کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،رمضان المبارک کے بعد بھی کارروائیاں جاری رہیں گی‘ میاں عثمان کی گفتگو
ہفتہ 24 جون 2017 20:27
(جاری ہے)
چھاپہ مار ٹیم نے اوپن مارکیٹوں میں بڑے ڈیپارٹمنٹل اور جنرل سٹورز کا بھی دورہ کیا اور منافع خوری پر 15کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ 2کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
ہائپر سٹار اور ایمپوریم مال جوہر ٹائون کو بھی 50ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پیکنگ میں فروخت کی جانے والی اشیاء کا وزن بھی چیک کیا گیا ۔اس موقع پر بیف ، مٹن اور چکن کی دکانوں کا بھی دورہ کرکے قیمتوں اور گوشت کے معیار کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے مختلف مقامات پر شہریوں سے زائد وصول کی گئی رقم بھی واپس کروا دی ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری ریٹ لسٹ کی بجائے اپنے نرخ مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف رمضان المبارک کے بعد بھی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبار ک میں رمضان بازاروںمیں مجموعی طور پر صورتحال اطمینان بخش رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹوں میں ملنے والی شکایات پر فوری اور سخت کارروائیاں کی گئیںاور منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا مشن ہے اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.