شرپسندوں کی طرف سے جامع مسجد فاروق اعظم گلنار کالونی دبئی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ لاہور کو شہیدکرنے کی شدیدمذمت

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) کل مسالک علماء بورڈکے مرکزی قائدین مولانامحمدعاصم مخدوم ، مولاناشکیل الرحمن ناصر ،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ، علامہ وقار الحسنین نقوی ،مولاناپروفیسرمحمدافضل حیدری، علامہ اصغرعارف ،مولاناانعام الرحیم ودیگر نے شرپسندوں کی طرف سے جامع مسجد فاروق اعظم گلنار کالونی دبئی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ لاہور کو شہیدکرنے شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ فوری طورپر اس کا نوٹس لے اور شرپسندعناصرکے خلاف کاروائی کرئے ،مقامی سطح پر مسجد شہیدکرنے کے خلاف اشتعال پایاجارہاہے نقص امن کا خطرہ ہے اسے کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :