ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے پولیس نے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 24 جون 2017 20:37

ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے پولیس نے دو رکنی چور ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے پولیس نے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کر تے ہوئے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، مرکزی ملزم ریکارڈ یافتہ ہے وہ لاہور، وہاڑی، گگو منڈی اور اوکاڑہ میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے ایک عرصہ سے موٹر سائیکلیں اور گاڑی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ہسپتال کی حدود میں پولیس چوکی قائم کردی تھی۔

ہفتہ کی دوپہر انچارج چوکی ڈسٹرکٹ ہسپتال اے ایس آئی احسان الحق اور ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس ڈیوٹی پر موجود تھے اس دوران دو ملزمان ہسپتال میں آئے اور آناًً فاناًً دو موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو نے لگے ، احسان الحق اے ایس آئی نے ساتھی ہیڈ کانسٹیبل سے ملکر دونوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم کا نام یونس بنگالی اور وہ 47 تھری آر کا رہائشی ہے جبکہ دوسرے ملزم کا نام زاہد سکنہ گوگیرہ بتایا گیا ہے، یونس بنگالی ریکارڈ یافتہ ہے اور اسکے خلاف لاہور، وہاڑی، گگو منڈی اور اوکاڑہ میں چوریوں کے مقدمات قائم ہیں ، دونوں ملزمان تھانہ اے ڈویژن پولیس کے حوالے کر دئیے گئے ہیں اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :