اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی، لیڈیزکے ہینڈ بیگ ،چیزیں چوری کرنیوالے بین لصوبا ئی گروہ کی تین خواتین گینگ لیڈ ر سمیت گرفتار

قبضہ سے چوری شدہ تین طلائی چوڑیاں برآمد،کراچی ،لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی اہم مارکیٹوں میںمتعدد واردتیں کرنے کا انکشاف

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف سیکٹرز کی مارکیٹوں میں نوسر بازی سے لیڈیزکے ہینڈ بیگ سے چیزیں چوری کرنے والے ایک بین لصوبا ئی منظم گروہ کی تین خواتین کو گینگ لیڈ ر سمیت گرفتار ،گرفتار ملزمات کے قبضہ سے چوری شُدہ تین طلائی چوڑیاں وزنی قریب06تولے برآمد، ابتداتی تفتیش کے دوران کراچی ،لاہور،راولپنڈی اور ضلع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی اہم مارکیٹوں میں اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزز کی مین مارکیٹوں میں خواتین ملزمات جو کہ نوسربازی کے ذریعے شاپنگ کے لئے آئی ہوئی خواتین کے ہینڈ بیگ سے مختلف قیمتی چیزیں چوری کر لیتی تھیں کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)سیدذیشان حیدرنے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیرنگرانی سب انسپکٹرز محمد تحسین مشتاق بٹمعہ جوان بشارت عثمان، سمیع اللہ، عابد حسین،صابر علی،جہانگیر اور لیڈ ی کنسٹیبل حناء پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی مارکیٹوں میں نوسر بازی سے لیڈیز کے ہینڈ بیگ سے چیزیں چوری کرنے والے ایک منظم گروہ کی تین خواتین کوٹریس کر کے گرفتار کر لیانام گرفتارملزمان:۔-1رابعہ زوجہ محمد عمران ساکن محلہ شریف پورہ گلی نمبر19نزد پانی والی ٹینکی ملتان سٹی(گینگ لیڈر)-2عائشہ ثناء زوجہ فیصل ساکن گلی نمبر17کھجور والی مسجد شاہدرہ ٹائون ،لاہورمستقل اعوان چوک محلہ آرائیاں والاضلع گوجرانوالہ اورتتعویذہ دختر طالب حسین ساکن گھوڑی شاہ قذافی روڈ محلہ رحمان پورہ گلی نمبر02گوجرانوالہ شامل ہیں ، ملزمات کے قبضہ سے چوری شُدہ تین طلائی چوڑیاں وزنی قریب06تولے برآمدہو چُکی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات مندرجہ بالانے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا:۔مورخہ 04.04.17 کو مسماة کلثوم بی بی زوجہ سید عثمان علی شا ہ ساکن ایگزیکٹو ہائٹس F-11مرکز، اسلام آباد جو کہ صفاء گولڈ مال جناح سپر مارکیٹ سیکٹرF-7مرکز میں شاپنگ کے لئے آئی ان خواتین نے نوسربازی کرتے ہوئے ان کے پرس سے قیمتی اشیاء چوری کر لیں جس کی نسبت مقدمہ نمبر 16 مورخہ 06.06.17 بجرم380/34ت پ تھانہ ویمن اسلام آباد درج رجسٹر ہوا۔

اس کے علاوہ ملزمات نے کراچی ،لاہور،راولپنڈی اور ضلع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی اہم مارکیٹوں میں اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :