جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے خیبر کی بیوائوں ،یتیموں میں امدادی رقوم تقسیم کیں

ہفتہ 24 جون 2017 21:00

ْ خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے خیبر کی بیوائوں اور یتیموں میں امدادی رقم تقسیم کی،جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے سینئر رہنماء عبد الرئوف شنواری کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر ایجنسی کی ناظمہ نذرانہ شنواری کی طرف سے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ ، جمرود اور لنڈی کوتل کی مستحق اور مجبور بیوائوں اور یتیم بچوں میں تیس ہزار روپے نقد تسقیم کئے گئے تاکہ یہ غریب لوگ بھی عید کے لئے خریداری کر سکے اور عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکے واضح رہے کہ یہ رقم جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی طرف سے فراہم کی گئی تھی اور ہر سال عید کے موقع پر حلقہ خواتین غریب خواتین اور یتیم بچوں کی مدد کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :