سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی ‘ آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ‘ ملائیشیا سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ،(کل) عید منائی جائیگی

پاکستان میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 21:26

سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی ‘ آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ..
ریاض /کوالالمپور/ابرلن /سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ‘ سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ‘ ملائیشیا سمیت مختلف ممالک میں (کل) اتوار کو عید منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دنیا کے متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے ،سعودی عرب ،سویڈن ‘ جرمنی آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ فرانس ‘ انڈونیشیاء ‘ ملائیشیا ‘ ہانگ کانگ ‘ جنوبی کوریا اور برونائی میں مسلمان (آج) اتوارا کو عید الفطر منائیں گے تاہم پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند (آج) اتوار کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں‘ اتوار کی شام چاند کی عمر 50 گھنٹے کے قریب ہو گی ‘ چاند کی عمر 30 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے 2 روز موسم خوشگو ار ہو گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا۔ ادھرشوال1438 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا ۔ کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔علاقائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی وقت اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔