Live Updates

پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے‘ عمران خان

ہفتہ 24 جون 2017 21:40

پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے‘ عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے۔بنی گالہ میں عمران خان سے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ تمام دعوئوں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود اپریل 2016 سے آج تک نواز شریف نے پاناما لیکس پر قوم کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جبکہ پاناما لیکس اللہ کی جانب سے نواز شریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات