Live Updates

وزیراعظم عید کے بعد اقتدار نہیں جیل میں ،شہباز شریف بھی ساتھ ہوگا،پیپلز پارٹی بارے جس جس کو شک ہے نکال دیں گے ،حکمران کاغذی شیر ہیں بینظیر کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے تھے، اداروں سے گلے شکوے ہیں لیکن حملہ ہوا تو ساتھ ہونگے

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کا افطارڈنرسے خطاب

ہفتہ 24 جون 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ میاں صاحب عید کے بعد اقتدار نہیں جیل میں ہونگے ، انکا ٹوپی والا بھائی شہباز شریف بھی جیل میں ساتھ ہوگا،پیپلز پارٹی بارے جس جس کو شک ہے نکال دیں گے ،حکمران کاغذی شیر ہیں بینظیر کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے تھے۔

اداروں سے گلے شکوے ہیں لیکن حملہ ہوا تو ساتھ ہونگے۔ وہ ہفتہ کو یہاں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطارڈنرسے خطاب کر رہے تھے ۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظریہ پاکستان پر حملہ ہو رہا ہے۔ کرپشن کے مقدمے میں پکڑے گئے سارے ادارے تو آپ کے ساتھ ہیں میاں صاحب عید کے بعد جوتیاں لگے گا اس میں ہونا کی ہے اس کے بعد آپ نے جیلوں میں جانا ہے۔

(جاری ہے)

بابو ٹوپی والا شہباز شریف نے وی نال ہی جانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جو چھوڑ کر گئے کل بھی ہمارے ساتھ نہیں تھے پیپلز پارٹی کی دی ہوئی عزت انہیں راس نہیں آئی۔ان سے بھی بڑے ایلیکٹیبلز موجود ہیں۔ اب انہیں پتہ لگے گا یونین کونسل جتنے ووٹ نہیں لے سکیں گے، ہمارے لئے یہ پہلا چیلنج نہیں پہلے بھی کئے چیلنج پورے کئے، بھٹو کے بعد بونیر کے جو انکل انہیں چھوڑ گئے آج ان کا کچھ پتہ نہیںکیونکہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو عزت راس نہیں آئی ۔

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بارے جس جس کو شک تھا ضرور نکالیں گے ہمارے لئے یہ کوئی پہلا چیلنج نہیں پہلا چیلنج بھٹو نے جب پارٹی شروع کی اس وقت ۔اس وقت جو بی بی شہید کے انکل تھے انہوں نے ساتھ چھوڑا۔کہاں ہے آج جتوئی۔ممتاز۔فاروق لغاری انہوںنے کہاکہ کل بھی اثاثہ کارکن تھے آج بھی کارکن ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہہ دیاہے جس جس نے جانا ہے چلا جائے۔باقی جماعتیں موسمی پرندوں کی طرح آ سکتی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کبھی آمریت کو سپورٹ نہیں کریگی۔انہوںنے کہاکہ ہر حکومت نے صرف ہمارا احتساب کیا، میاں صاحب آپ نے مشرف سے این آر اولکھا، آپ کی واپسی پیپلز پارٹی کی بدولت ہوئی تھی، یہ کاغذی شیر ہیں ہم ان کو جانتے ہیں کسی ایک جیسے کو قید ہوئی،نہ خود سوزی کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات