انجینئرنگ کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا، جاوید قریشی

واشنگٹن ایکارڈ کے حصول کے لئے ڈاکٹر نیاز اور ڈاکٹر ناصر کو خراج تحسین دنیا بھر کے صفِ اوّل کی19ممالک کی صف میں کھڑا ہونا انجینئرنگ کے معیار کی تصدیق ہے،چیئرمین پی ای سی

ہفتہ 24 جون 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اعلیٰ ترین فورم واشنگٹن ایکارڈ میں مستقل رکنیت کے حصول کے حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ای سی نے انجینئرنگ کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ممبر ہونے کا اعزاز ملناباعث فخر ہے چونکہ پچھلی25برس میں صرف18ممالک کے انجینئرنگ کے تعلیمی معیار کی جانچ کے بعد انہیںواشنگٹن ایکارڈ کی ممبر شپ دی گئی۔ چیئرمین نے واشنگٹن ایکارڈ میں پاکستان کے انجینئرنگ کے تعلیمی معیار کی پذیرائی کو ایک اہم سنگ ِ میل قرار دیا اور اس سلسلے میں ڈاکٹر نیاز احمد اختر ، کنوینر برائے ایکریڈیشن کمیٹی اور ڈاکٹر ناصر محمو د خان، ہیڈ برائے پی ای سی ایکریڈیشن ڈویثرن اور ٹاسک فورس کے ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بتایا کہ واشنگٹن ایکارڈ میں شمولیت سے پاکستانی انجینئرز کے لئے دنیا بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ مزید برآں اس سے نہ صرف انجینئرنگ کے طلباء اور ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کے اندراعتماد میں اضافہ ہو گا بلکہ بیرون ملک انجینئرنگ کمپنیزکے مابین بھی پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبہ میں مشترکہ انویسٹمنٹ کے لئے دلچسپی پیدا ہو گی۔ چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں آؤٹ کم بیسڈ تعلیم متعارف کروانے کا سہرا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سر ہے جسے اب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت کام کرنے والی دیگر ایکریڈیشن کو نسلز بھی اپنے لائحہ عمل میں اختیار کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :