سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

کراچی میں سٹریٹ کرائم کے بعد سرکاری اہلکاروں کو کھلے عام فائرنگ کرکے ہلاک کرنا لمحہ فکریہ ہے، بیان

ہفتہ 24 جون 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سائٹ ایریا کراچی میں روزہ کھولنے سے پہلے چار پولیس اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے شہر میں دوبارہ خوف و دہشت کی لہر دوڑا دی ہے ۔ سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔

دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بعد سرکاری اہلکاروں کو کھلے عام فائرنگ کرکے ہلاک کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ امن و امان کی بہتری کے لئے فوری اور فیصلہ کن انتظام کیا جائے ۔انہون نے کہا کہ عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ فوری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہسیاسی کارکنوں کے بجائے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ سود مند نتائج نکلیں رابطہ کمیٹی نے اس افسوناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے دعائے مغفرت کی ہے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔