پانامہ کیس میری سمجھ سے باہر ، اصل جے آئی ٹی 2018 میں بنے گی وزیر اعظم میاں نواز شریف
صرف ہمارے اپنے جو ذاتی کاروبار ہے اس کو کھنگالا جا رہا ہے ہمارے خلاف احتساب کے نام پر مذاق ہو رہا ہے،80 سال پر محیط کاروبار کا حساب میرے بیٹوں سے مانگا جا رہا ہے سخت سیاسی مخالفین کو جے آئی ٹی والے بلا کر مشورے لے رہے ہیں، اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، دھرنے والے 2013 کے الیکشن میں شکست کا بدلہ لے رہے ہیں، دھرنے کے باعث دو سال ضائع کر دئے گئے، ترقی کے دشمن ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لندن آمد پر صحافیوں سے گفتگو
اتوار 25 جون 2017 00:10
(جاری ہے)
اس سے پہلے دو مرتبہ وزیر اعظم رہا ہوں اس سے پیچھے بھی چلے جائیں میں پنجاب کا وزیر اعلیٰ رہا ۔
میں نے جے آئی ٹی ممبران سے سوال کیا کہ کوئی چیز ہی سامنے لے آئو کچھ نہیں ہے ۔ صرف ہمارے اپنے جو ذاتی کاروبار ہے اس کو کھنگالا جا رہا ہے ۔ جے آئی ٹی ہمارے ذاتی کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے ۔ ہمارا کاروبار 1937 سے شروع ہوا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ 1937 میں ہم نے لاہور میں کارخانہ لگایا تھا ۔ اس کا پیسہ کہاں سے آیا تھا ۔ جے آئی ٹی کو یہاں سے شروع کرنا چاہیے جب کہ جے آئی ٹی ہمارے خلاف احتساب 1972 سے شروع کر رہی ہے یہ پوچھا جا رہا ہے کہ جب آپ دبئی گئے تو آپ کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ نہ میں اس وقت وزیر اعظم تھا نہ وزیر اعلیٰ تھا ۔ نہ اس وقت میرا سیاست سے کوئی دور دور کا تعلق تھا ۔ جے آئی ٹی والے کیا سوال پوچھتے ہیں 1972 میں تو بھٹو صاحب نے ہماری فیکٹری کو نیشنلائز کرتے ہوئے سرکاری کنٹرول میں لے لیا ۔ ڈھاکہ والی فیکٹری بنگلہ دیش کو مل گئی ۔ لاہور اسٹیل مل کو قومی تحویل میں لے لیا گیا ۔ سوال تو میرا بنتا ہے کہ آپ نے ہمیں لوٹا 1972 میں اربوں روپے کی فیکٹری کو ہم سے چھین کر ہمیں کیا دیا گیا ۔ اس کا ایک پیسہ بھی معاوضہ ہمیں نہیں دیا گیا ۔ سوال تو ہمارے خاندان کا بنتا ہے ۔ ہمارے خاندان کا حساب مجھ سے لیا جا رہا ہے ۔ میرے بیٹے حساب دے رہے ہیں ۔ میری آنے والی نسلیں حساب دے رہی ہیں ۔ اس سے بڑا تماشہ لگایا نہیں جا سکتا ۔ مجھے اپنی ذات خاندان کی فکر نہیں بڑی مشکل سے تنکا تنکا جمع کرکے اپنی معیشت کو درست کیا ۔ بجلی گھر لگائے جن کا آج افتتاح ہو رہا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عروج پر پہنچ گئی ، موٹرویز بن رہی ہیں ۔ چین کے وزیر اعظم وقت پر پاکستان نہ آسکے جس کے باعث ہماری معیشت پر بہت برا اثر پڑا ۔ مخالفین کے دھرنے میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے کا جواب عدالت نے دے دیا ۔ ہمارے سیاسی مخالفین الیکشن میں بری طرح ہارے ان کا کوئی اور بس نہیں چلا ۔ دھرنے والوں نے مجھے سیاسی منظر سے نکالنے کے لئے پانامہ کا شوشا چھوڑا ۔ ضمنی انتخابات میں 90 فیصد مسلم لیگ نواز کو کامیابی ملی ۔ یہ کامیابی دھرنے والوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔ دھرنے والے جانتے ہیں کہ اگر اس طرح ترقی کا پہیہ چلتا رہا تو 2018 کا الیکشن بھی مسلم لیگ نواز ہی جیتے گی ۔دھرنے نے ہمارے دو سال چھین لیے ۔ امسال جے آئی ٹی 2018 کے انتخابات میں لگے گی ۔ احتساب کے نام پر ہمارے 80 سال پر محیط کاروبار کا حساب مانگا جا رہا ہے ۔ یہ احتساب نہیں بلکہ ہمارے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ۔ ملک کا وقت برباد کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ۔ 4 سال ہو گئے ہیں کرپشن تو دور کی بات کوئی ہماری حکومت پر انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا ۔ پچھلے ادوار پر بھی کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا ۔ صرف ہمارے خاندان کے خلاف تماشا لگایا گیا ہے ۔ ان سے پوچھا جائے کہ ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا مطلب کیا ہے ۔ دھرنے والوں کی سازش ہے وہ 2013میں الیکشن ہارنے کا بدلہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان خدا خدا کرکے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ترقی کے دشمن پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں یہ سازشی سیاست دان ہیں ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے ۔ ہر مہینے بجلی کا نیا کارخانہ بن رہا ہے ۔ جے آئی ٹی کی تاریخ وٹس اپ سے شروع ہوئی ہے ۔ قوم کسی اور طرف اور جے آئی ٹی کسی اور طرف جا رہی ہے ۔ بدترین مخالفوں کو جے آئی ٹی میں بلا کر ان سے مشورے لیے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط لائحہ عمل اختیار کیا ۔ ضرب عضب سے دہشتگردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اس ناسور کو جڑے سے اکھاڑ پھینکیں گے ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.