سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیا ٹریلر جاری

سنسنی سے بھرپور فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 25 جون 2017 11:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اقبال احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والدین کی وفات کے بعد ان پر حملہ کرنے والوں کی کھوج لگانے میں مصروف ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں آسٹن ہیبرٹ، ایلیکسس کارا، ڈیوس ایس لی، ایڈم شیپیرو، مارک ڈیکلن اور کرینسٹن جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ویلینٹینا بوو اور اسکاٹ بروکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی سے بھرپور فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :