وزیراعظم کی ہدایت پر زخمیوں کو ہ ر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب طبی سہولتوں کی فراہمی کی خود نگرانی کررہے ہیں‘ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاسانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا‘ وزیراعظم کی ہدایت پر زخمیوں کو ہ ر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب طبی سہولتوں کی فراہمی کی خود نگرانی کررہے ہیں‘ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مریم اورنگزیب نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر زخمیموں کو ہر ممکن طی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طبی سہولتوں کی فراہمی کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔