مودی کی واشنگٹن آمد ،ْ(آج) امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے

اتوار 25 جون 2017 12:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بھارتی وزیراعظم امریکہ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ (آج) پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مشترکا مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کیفروغ،انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورپر بات ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے ،ْدو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔