ہنڈائی موٹرز نے 43764گاڑیاں واپس منگوا لیں

گاڑیوں کے انجن میں خرابی پائی گئی تھی ،کمپنی کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 13:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ہنڈائی موٹر زنے 43764گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ، ان گاڑیوں کے انجنوں میں خرابی پائی گئی تھی ،گاڑیوں کے جن ماڈل میں خرابی پائی گئی ہے ان میں سنتافی ماڈل 2.4لیٹرتھیٹا جی ڈی آئی انجن گاڑیاں شامل ہیں جو 29نومبر2012اور31مئی2013کے درمیان تیار کی گئی تھیں جبکہ 2.0 لیٹر تھیٹا جی ڈی ون انجن والی گاڑیاں جن میں یہ خرابی پائی گئی ہے 29نومبر2012سے 30نومبر2013تک تیار کی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

بیجنگ ہنڈائی موٹر نے یہ گاڑیاں اپنے خریداروں سے واپس منگوا لی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے انجن میں یہ خرابی بلامعاوضہ درست کردی جائے گی ۔ گاڑیوں کی واپس 31جولائی سے شروع ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :