میانمار میں امن موسیقی میلہ کی تیار یاں شروع کردی گئیں

میلہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ایک ماہ تک جاری رہے گا میلے میں مختلف مقابلے ہوں گے ،جیتنے والوں کو انعام دیا جائے گا

اتوار 25 جون 2017 13:10

یان گان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) یان گان میں قومی سطح پر’’ امن موسیقی میلہ‘‘ منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔یہ میلہ جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا اور ملک بھر میں ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔ اس میلے کا مقصد ملک کے مختلف طبقوں کے درمیان مفاہمت اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

میانمار کے ریڈیو ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے ایک نشریے میں کہا گیا ہے کہ اس میلے کا اہتمام میانمار ریڈیو اور ٹیلی ویژن ، فارایور گروپ اور شیوا تھا لی ون کمپنی نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔

میلے میں گیتوں کا مقابلہ بھی ہوگا ۔ یہ مقابلہ یان گان ،نیپائیتا اور مینڈالے سمیت میانمار کے دس شہروں کے درمیان تین مرحلوں میں منعقد ہوگا جس میں امن کیلئے گائے گئے گیتوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر مرحلے کیلئے مقابلہ جیتنے والوں کو مختلف انعامات دیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :