رمضان بازاروں نے مہنگائی کے جن کو چت کردیا ،2 کروڑ کلو گرام سے زائد اشیاء خوردونوش کی خریداری کا ریکارڈ قائم ہوگیا

امدادی نرخ پر پھلوں ، سبزیوں کی فروحت سے عام مارکیٹ میں ریٹ گر گئے ،صوبہ بھر کیرمضان بازاروں میں آغاز سے اختتام تک شہریوں کا رش برتن ، کپڑے ، گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء کے سٹال بھی رمضان بازار کی رونق رہے،’’ویلڈن خادم اعلی ‘‘بہترین انتظامات پر عوام کا خراج تحسین

اتوار 25 جون 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں قائم 319 رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی سے مہنگائی کا جن قابو میں رہا صوبہ بھر میں صارفین نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا - رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیابی کی وجہ سے عام مارکیٹ میں بھی پھل ، سبزیاں ،آٹا ، دالیں ، چاول ،چینی وغیرہ کے نرخ میںکمی کی رحجان دیکھنے میں آیااور ریٹ گر گئے -گذشتہ 33 روز میں رمضان بازاروں میں 2 کروڑ کلو گرام سے زائد پھل، سبزیاں، دالیں ،چاول،چینی ،چنے وغیرہ فروخت کئے گئے -ان اشیاء کے نرخ نہ صرف اوپن مارکیٹ سے بلکہ یوٹیلٹی سٹورز سے بھی کم تھے یہی وجہ ہے کہ رمضان بازار کے آغاز سے اختتام تک دن بھر خریداروں کا رش رہا - رمضان بازاروں میں موسم کی شدت کے پیش نظر چلر ز ،پنکھے خریداروں کے سستانے کے لئے آرام دہ کرسیوں ،میڈیکل کیمپ کی وجہ سے خریدار پرسکون او رآرام دہ حالت میں خریداری کرتے رہے - رمضان بازاروں میں کولڈڈرنکس ،پلاسٹک اور مٹی کے برتن ،کپڑے اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء کے سٹال بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہے -آخری عشرے میں چوڑیوں ، مہندی وغیرہ کے سٹال پر بچوں اور خواتین کا ہجوم رہا - رمضان بازار ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے خریداری کا مرکز بن گئے - محروم معیشت ، غربا،متوسط،سرکاری ملازمین سمیت سبھی نے رمضان بازار میں سبسڈی پر دستیاب اشیاء کی خریداری کی اور اپنے بجٹ کو خراب ہونے سے محفوظ رکھا - رمضان بازاروں پر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان بازار حکومت پنجاب کا قابل تحسین اقدام ہے جس کے لئے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے - یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف وقتا فوقتا لاہور اور دیگر شہریوں کے رمضان بازاروں کا دورہ کرکے سٹالز پر اشیاء صرف کے معیار اور نرخ کو چیک کرتے رہے - اسی طرح صوبائی وزراء ، سیکرٹریز اور دیگر اعلی افسروں پر مشتمل ٹیموں نے بھی رمضان بازاروںمیں چیکنگ کرکے نہ صرف معیار اور نرخ کو یقینی بنایا بلکہ انتظامات کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہے -

متعلقہ عنوان :