جماعت اسلامی پنجاب کا بہاولپور آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ، مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے‘میاں مقصو د احمد
اتوار 25 جون 2017 14:10
(جاری ہے)
جبکہ پولیس بھی حادثے کی جگہ تاخیر سے پہنچی ۔ انھوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں حادثات رونما ہوتے ہیں اور سینکڑوں معصوم جانیں ان کی نذر ہوجاتی ہیںمگر ان کی روک تھام کے لیے کوئی واضح حکومتی اقدامات نہیںکیے جاتے۔
حکومت محض متاثرین کو چند روپے دے کر اپنی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہوجاتے ہیں۔ جب تک عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے بارے میں شعور اجاگر اور تیز رفتاری کے نقصانات کا ٹھیک طرح ادراک نہیں پہنچایا جاتا ، تب تک المناک حادثات میں کمی نہیں ہوسکتی۔ میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہا کہ احمد پور شرقیہ بہاولپور کے مقام پر ہونے والے اس ہولنا ک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جماعت اسلامی متاثرین کے غموں میں برابر کی شریک ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی امداد اور کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔ واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہسپتالوں میں برن یونٹس کی شدید کمی ہے۔ جھلس جانے کی صورت میں لوگوں کو سینکڑو ں میل کا سفر کرکے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ضلعی سطح پر برن یونٹس کے قیام کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں لوگوں کی قیمتی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.