افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی ایلچی مستعفی

اتوار 25 جون 2017 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے قائم مقام خصوصی مندوب لارًل مِلر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک ان کے کسی جانشین کی نامزدگی نہیں کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مستعفی ہونے والے سفارتکار مِلر رًینڈ کارپوریشن میں ایک عہدے پر واپس جا رہے ہیں اور وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ یہ ذمے داری آئندہ کس سفارتکارکے سپرد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :