کولمبیا میں کان میں دھماکا، آٹھ کان کن ہلاک

اتوار 25 جون 2017 14:10

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) کولمبیا میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کی وجہ سے آٹھ کان کن ہلاک جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے آج بروز ہفتہ بتایا ہے کوکونوبو میونسلپٹی میں واقع اس زیر زمین کان میں دھماکے کہ وجہ متھین گیس بنی۔ اس علاقے میں کئی غیر قانونی کانیں ہیں، جہاں اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت اس کان میں چودہ افراد تھے، جن میں سے صرف ایک زخمی حالت میں وہاں سے نکل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :