عراق، موصل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ہلاک شدہ صحافیوں کی تعداد تین ہو گئی

اتوار 25 جون 2017 14:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) موصل شہر کی بازیابی کے عسکری آپریشن میں عراقی فوج کے ہمراہ کوریج پر مامورفرانسیسی خاتون صحافی ویرونیک رابرٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز مغربی موصل میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ اس دھماکے کی وجہ سے دو صحافی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ شدید زخمی حالت میں اس خاتون صحافی کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والا ایک کرد ہے۔

متعلقہ عنوان :