مصری صدر نے سعودی عرب کو جزیروں کی منتقلی کی توثیق کردی

مصر ی پارلیمان کے اسپیکر نے رائے شماری کے بعد معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا تھا

اتوار 25 جون 2017 14:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بحیرہ احمر میں واقع دو بے آباد جزیرے سعودی عرب کے حوالے کرنے اور نئی سمندری حدود کی حد بندی سے متعلق معاہدے کی توثیق کردی معاہدے کے تحت بحیرہ احمر میں واقع دو جزیرے ’’تیران‘‘ اور’’ صنافیر‘‘ کو سعودی عرب کے حوالے کردیا گیا مصر ی پارلیمان کے اسپیکر علی عبدالعال نے رائے شماری کے بعد معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

پارلیمان میں مصری حکومت نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ خلیج عقبہ کے جنوبی داخلی راستے پر واقع یہ دونوں جزیرے سعودی عرب کے ملکیتی تھے۔اس نے 1950ئ میں مصر سے ان جزیروں کے تحفظ کے لیے کہا تھا اور ان پر تب سے مصر کا کنٹرول چلا آرہا تھا۔مصر اور سعودی عرب کے درمیان اپریل 2016ئ میں طے شدہ معاہدے کے تحت اب یہ جزیرے سعودی عرب کے ملکیتی ہیں اور ان کی از سرنو حدبندی کی گئی ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان دونوں جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ مصر نے سعودی عرب کو اس کا حق لوٹایا ہے اور وہ اپنے کسی علاقے سے دستبردار نہیں ہوا ہے……

متعلقہ عنوان :