جہانیاں، نامعلوم چور مسجد سے بیٹریاں اور چندہ باکس لے اڑا
ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ضرورت مند ہوں، چور مسجد میں خط چھوڑ گیا
اتوار 25 جون 2017 14:11
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر163دس آر کی جامع مسجد سے نامعلوم چور نے یو پی ایس کی پچاس ہزار روپے مالیتی دو بیٹریاں اور چندہ باکس چرا لیاجبکہ ایک خط وہاں چھوڑ گیا جس پر تحریر تھا کہ ’’ مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے ،یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ،میں بہت زیادہ ضرورت مند ہوں اس لیے اللہ کے گھر سے چوری کی ہے ‘‘ ۔
خط میں مزید لکھا ہے کہ میں (چور) چند روز قبل مسجد میں آیا تھااور نمازیوں سے مالی مدد کی اپیل کی تھی لیکن میری کسی نے نہ سنی اور مجھے ا ٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے چور سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاف کرنے پر زور دیا تاہم امام مسجدقاری محمد سعید اس کے خلاف کاروائی پر بضد تھے۔مزید اہم خبریں
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.