سانحہ احمد پور شرقیہ ‘اوگرا نے آئل ٹینکر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا متعلقہ کمپنی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

اتوار 25 جون 2017 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) اوگرا نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی‘ تحقیقات کی روشنی میں متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اتوار کو احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ آئل کمپنی سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اوگرا نے بہاولپور ضلعی انتظامیہ سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اوگرا حکام کے مطابق ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹر تیل موجود تھا۔ تحقیقات کی روشنی میں متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :