Live Updates

بروقت کارروائی کی جاتی تو اتناجانی نقصان نہ ہوتا ‘ حادثے کے ڈیڑھ گھنٹے تک انتظامیہ نہ پہنچ سکی ‘ بہاولپور جیسے بڑے ہسپتال میں برن یونٹ نہیں ہے ‘ حکمران جنوبی پنجاب سے لا تعلق ہیں ‘ شہباز شریف اب تک کیوں نہیں پہنچ سکے ‘ حکومت کی ترجیح میٹرو بنانا ہے ‘ تعلیم اور صحت نہیں ‘ اگر واقعہ لاہور میں ہوتا تو پوری انتظامیہ وہاں پہنچی ہوتی‘(ن) لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے بتایا جائے ڈیڑھ سو خاندان کو اجڑے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 25 جون 2017 14:20

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو اتناجانی نقصان نہ ہوتا ‘ حادثے کے ڈیڑھ گھنٹے تک انتظامیہ نہ پہنچ سکی ‘ بہاولپور جیسے بڑے ہسپتال میں برن یونٹ نہیں ہے ‘ حکمران جنوبی پنجاب سے لا تعلق ہیں ‘ شہباز شریف اب تک کیوں نہیں پہنچ سکے ‘ حکومت کی ترجیح میٹرو بنانا ہے ‘ تعلیم اور صحت نہیں ‘ اگر واقعہ لاہور میں ہوتا تو پوری انتظامیہ وہاں پہنچی ہوتی‘(ن) لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے بتایا جائے ڈیڑھ سو خاندان کو اجڑے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے۔

اتوار کو احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ کی جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بروقت امدادی کارروائی ہوتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

علاقے میں برن یونٹ ہی نہیں ہے۔ آئل ٹینکر الٹنے کے ایک گھنٹے بعد دھماکہ ہوا ‘ ایریا کو حصار میں لیاجاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔ بہاولپور جیسے بڑے شہر کے ہسپتال میں برن یونٹ نہیں ہے۔

حکمران جنوبی پنجاب سے لاتعلق ہیںً اگر یہاں برن یونٹ ہوتا تو اموات کم ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ترجیحات درست نہیں ہیں۔ حادثے کے ڈیڑھ گھنٹے تک یہاں انتظامیہ نہیں پہنچ سکی تھی۔ اگر واقعہ لاہور میں ہوتا تو پوری انتظامیہ وہاں پہنچی ہوتی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا علاقہ محرومی کی تصویرہے۔ میرا دل جلا ہوا ہے انہوں نے سوال کیا کہ شہباز شریف اب تک کیوں نہیں پہنچے۔ حکومت کی ترجیح میٹرو بنانا ہے تعلیم اور صحت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بتایا ہے کہ موقع پر جا رہا ہوں یہ دسواں سال ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے بتایا جائے ڈیڑھ سو خاندان کو اجڑے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات