بھارتی وزیراعظم نریندر مودی(آج ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہائو س میں ملاقات کریں گے

اتوار 25 جون 2017 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی(آج ) پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھارتی وزیراعظم نریندر مودی(آج ) پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گییہ ملاقات وائٹ ہاس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ اور مودی اس ملاقات میں ورکنگ ڈنر بھی کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے اس دورے کے شروع ہونے پر کہا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری رکھنا چاہتے ہیں تا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہو سکے۔ اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات میں تجارت اور ویزوں کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔