Live Updates

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں کونئی جماعت میںاپنی حیثیت منوانے کا چیلنج درپیش

اپنی ’’ وقعت‘‘ بڑھانے کیلئے ہم خیال لوگوں کی شمولیت کرانے کیلئے اپنے طور پر کوششیں شروع کر دیں‘ ذرائع

اتوار 25 جون 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں نے اپنی ’’ وقعت‘‘ بڑھانے کیلئے ہم خیال لوگوں کی شمولیت کرانے کیلئے اپنے طور پر کوششیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کوچھوڑ کر آنے والے رہنما پی ٹی آئی کی قیادت کے قریب ہونے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور اسی تناظر میں پیپلز پارٹی میں موجود ہم خیال رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خفیہ طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو اہم رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے جس کے لئے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :