اوکاڑہ، دو مقامات پر پولیس مقابلوں میں3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 6 فرار ہو گئے

اتوار 25 جون 2017 15:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) اوکاڑہ کے دو مقامات پر پولیس مقابلوں میں3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 6 فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رتہ کھنہ روڈ پر 2 ڈاکوئو ں نے سوڈا فیکٹری پر ڈاکہ مارا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںاحمد یار نامی شخص جاں بحق جبکہ4 افراد زخمی ہو گئے۔ شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے 1 ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی ڈاکو کو پولیس دیپالپور ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کررہی تھی کہ راستہ میں زخمی ڈاکو کی6 ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیافائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ڈاکو سمیت 2ڈاکو مارے گئے جبکہ 5 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اسی طرح بصیر پور کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک ڈاکو فیصل عرف فیصلی مارا گیاجبکہ اس کاایک ساتھی فرار ہوگیا، مارا جانیوالا ڈاکو فیصل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راہگیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا ، پولیس کے آنے پر ڈاکو نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر فیصل مارا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ،مارے جانیوالے تینوں ڈاکوئوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :