کھاڑک، بن خرم، نیوسٹی سمیت میرپور کے تمام شہری و دیہاتی علاقوں میں فوری طور پر سوئی گیس فراہم کی جائے‘ورنہ اسکے خلاف بہت جلد ہم تحریک چلانے کا اعلان کریں گے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بات چیت

اتوار 25 جون 2017 15:30

کھاڑک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کھاڑک، بن خرم، نیوسٹی سمیت میرپور کے تمام شہری و دیہاتی علاقوں میں فوری طور پر سوئی گیس فراہم کی جائے۔ورنہ اسکے خلاف بہت جلد ہم تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔یونین کونسل کھاڑک ہمیشہ سے میری سیاسی طاقت و قوت کی علامت رہا ہے۔

میری سیاسی جدوجہد میں کھاڑک کے غیور اور بہادر ،جاںنثارعوام نے ہمیشہ وفا اورمحبت کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔جس پر مجھے ہمیشہ سے فخر ہے۔یہاں پر شاملات کی وجہ سے ایک تنازعہ نے ہمارے لوگوں میں دوریاں پیدا کر کھی تھیں۔لیکن اللہ تعالی کے فضل سے چوہدری بشارت اسلم کی وجہ سے اب یہ تنازعہ ختم ہو چکا ہے اور فریقین آپس میں صلح کرکے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جسکی ایک جھلک آج یہاں اس افطار ڈنر کے موقع پر نظر آہی ہے۔کھاڑک سے آج میں مطمئین ہو کر جا رہا ہوں۔ماضی میں بھی کھاڑک کے مسائل ہم نے ہی حل کرائے تھے اور آئندہ بھی ہم ہی حل کرائیں گے۔8 جولائی کو جرمنی کے شہرہمبرگ میں جی 20 کانفرنس میں مودی کی آمد کے موقع پر ایک احتجاجی مظاہر کیا جائے گا۔مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ہم اسکے کالے کرتوت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

کشمیر کاز کی جدوجہد میرانصب العین ہے۔میں کشمیر کی آزادی کے لئے آخری سانس تک لڑوں گا۔مودی سے دوستی کرکے نواز شریف کشمیریوں سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اسلئے بدنامی و رسوائی شریف برادران کا مقدر بن چکی ہے۔ایک بھائی وزیر اعظم بن کر اور دوسرا وزیر اعلی ہو کر گریڈ اٹھارہ کے ملازمین کے سامنے تفتیش کے لئے پیش ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالی ایسا اقتدار کسی کو نہ دے۔

عمران خان ملک میں تبدیلی کی علامت بن چکے ہیں۔آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں میرپور میں کھاڑک کے مقام پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطارڈنر کے موقع پر ایک بہت بڑ ے جلسہ عام سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے چوہدری یاسین، چوہدری صدیق،چوہدری منشاء، چوہدری معروف،پہلوان قیوم اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ختم پزیری کا شکار ہے اور ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔پیپلز پارٹی سے باضمیر لوگ اب پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں۔عمران خان آئندہ ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالیں گے۔انھوں نے کہا کہ 8 جولائی کو جرمنی کے شہرہمبرگ میں جی 20 کانفرنس میں مودی کی آمد کے موقع پر ایک احتجاجی مظاہر کیا جائے گا۔

مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ہم اسکے کالے کرتوت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔کشمیر کاز کی جدوجہد میرانصب العین ہے۔میں کشمیر کی آزادی کے لئے آخری سانس تک لڑوں گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کھاڑک، بن خرم، نیوسٹی سمیت میرپور کے تمام شہری و دیہاتی علاقوں میں فوری طور پر سوئی گیس فراہم کی جائے۔ورنہ اسکے خلاف بہت جلد ہم تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :