چینی کمپنی ہواوے کے زیر اہتمام2017سفاری کام لیوا میراتھن دوڑ کا انعقاد

مردوں اور خواتین کی دوڑ کینیا کے باشندوں نے جیت لی

اتوار 25 جون 2017 15:40

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) شمالی کینیا کے لیوا جنگلی حیات محفوظ علاقے جو کہ کوہ کینیا عالمی ورثہ کے مقام میں موجود ہے نے 2017سفاری کام لیوا میراتھن ہواوے ٹیکنالوجیز (کینیا کمپنی لمیٹڈ) کی طرف سے دس ہزار امریکی ڈالر کیساتھ گزشتہ روز شروع ہوگئی ۔چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو یی شائی چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ کمپنی نے دس سال قبل اس ایونٹ کی مدد کرنی شروع کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے سفید گینڈوں کے تحفظ اورپینے کے پانی کے حصول میں مقامی آبادیوں کی مدد کیلئے ترقیاتی پروگراموں سمیت جنگلی حیات کے تحفظ کی مدد کیلئے فنڈ اکٹھے کرنا شروع کئے ۔ عطیات کے علاوہ یی سمیت 37انتظامی افسران اور ملازمین نے اس سالانہ تقریب میں حصہ لیا ۔مردوں کی میراتھن میں فلائمن بارواول آئے۔انہوں نے یہ دوڑ دوگھنٹے بائیس اور منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ میں جیت لی جبکہ خواتین کی میراتھن کا پہلا انعام مارگیٹ میرالیپاکانا نے حاصل کیا اس نے یہ دوڑ دو گھنٹے 38منٹ اور48سیکنڈ میں جیتی ۔

یہ دونوں کینیا کے باشندے ہیں ۔ اس تقریب کو جو کہ 1700کلومیٹر کی اوسط بلندی پر ہوئی دنیا کی مشکل ترین دوڑوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اس سال کے ایونٹ میں تقریباً پانچ ہزار تماشائیوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :