Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت بہاولپور انتظامیہ کا اجلاس ہوا

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے بارے میں بریفنگ دی

اتوار 25 جون 2017 16:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بہاولپور انتظامیہ کا اجلاس ہوا‘ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی سرگرمیوںکے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہاولپور پہنچے جہاں ان کی زیر صدارت بہاولپور انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ امدادی سرگرمیوں اور زخمیوںکے لئے چار ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے فرانزک کی خصوصی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات