آرمی چیف سےچینی وزیرخارجہ کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اورسی پیک میں پیشرفت سے متعلق بھی بات چیت،خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل قدرہے،وانگ ژی کی گفتگو،پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پرچین کے شکرگزارہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 16:09

آرمی چیف سےچینی وزیرخارجہ کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی،جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،جبکہ افغانستان کی صورتحال اور سی پیک میں پیشرفت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل قدرہے۔پاک فوج معاشی ترقی کیلئے بھی بھرپورکرداراداکررہی ہے۔اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدنے کہا کہ پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پرچین کے شکرگزارہیں۔پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے مثبت کرداراداکرتارہے گا۔