حافظ آباد ، قصابوں کی من مانیوں کیخلاف عوام کا احتجاج ،ٹریفک بلاک ،حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

اتوار 25 جون 2017 17:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) حافظ آباد کے نواحی قصبہ کولو تارڑ میں لوگوں نے قصابوں کی من مانیوں اور اوورچارجنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے راہنما ناصر میکن کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے ٹریفک کو بلاک کردیا مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ کولو تارڑ میں قصاب سرعام بڑا گوشت چارسوروپے کلو میں اور بڑا گوشت آٹھ سو روپے میں فروخت کرکے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مطالبہ کیا کہ اوورچارجنگ کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :