Live Updates

ساہیوال،،عیدا لفطر کے اجتماعات کیلئے علماء نے اوقات کا اعلان کردیا

شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں قاری فضل الرحمن سوا 8بجے نما زعید پڑھائیںگے،علامہ ضیاء الله شاہ بخاری سوا7بجے چمن زار گرائونڈ اور جامعہ عید گاہ میں قاری عبدالباسط 8بجے نماز پرھائیں گے

اتوار 25 جون 2017 17:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ساہیوال میں عیدا لفطر کے اجتماعات کے لئے علماء کرام نے نماز عید الفطر کے اوقات کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں قاری فضل الرحمن سوا 8بجے نما زعید پڑھائیںگے‘ علامہ ضیاء الله شاہ بخاری سوا7بجے چمن زار گرائونڈ ‘ یاد گار گرائونڈ میں سید اسامہ بخاری ساڑھی7بجے‘ جامعہ عید گاہ میں قاری عبدالباسط 8بجے ‘شہداء مسجد فرید ٹائون میں قاری منظور احمد طاہر سوا7بجے‘ ہائی سٹریٹ پر جامعہ مسجد نور میں قاری محمد ندیم سوا7بجے ‘علوم شرعیہ جی ٹی روڈ ڈاکٹر خالد محمود 7بجے ‘مولانا کلیم الله رشیدی جامعہ رشیدیہ جی ٹی روڈ سوا7بجے ‘جامعہ محمدیہ گنج شکر کالونی میں علامہ امام بخش ندیم 7بجے‘ جامعہ مسجد امیر معاویہ میں قاری محمد شفیع قاسمی سوا8بجے‘ سنہری مسجد گولچکر مولانا مظہر فرید 8بجے‘ قاری احمد یار صدیقی بلدیہ گرائونڈ میں 7بجے‘ جامعہ رحیمیہ میں مولانا الیاس بٹ 6بجے‘ فریدیہ پارک طارق بن زیاد کالونی میں8بجے‘ مولانا عبدالرشید راشد اربن ایریا میں7بجے اور قاری ممتاز فریدی پونی8بجے سنٹرل پارک بھٹونگر میں جبکہ اہل تشیع کے مولانا حسن معصومی کنعان پارک میں8بجے عید کی نماز پڑھائیںگے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات