تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

آج کا حادثہ قومی المیہ ہے، غم کا الفاظ میں اظہار ممکن نہیں،اتوار کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعا گو ہیں۔